Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
پاکستان نے بھارتی رافیل طیارہ کیسے گرایا؟
7 مئی کو نصف شب کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی ایک غیرمعمولی فضائی جھڑپ میں بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے رافیل کی تباہی نے دنیا بھر کے عسکری حلقوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں اس واقعے کی اصل وجوہات، تکنیکی پہلوؤں اور خفیہ معلومات کیRead more
7 مئی کو نصف شب کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی ایک غیرمعمولی فضائی جھڑپ میں بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے رافیل کی تباہی نے دنیا بھر کے عسکری حلقوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں اس واقعے کی اصل وجوہات، تکنیکی پہلوؤں اور خفیہ معلومات کی ناکامیوں پر روشنی ڈالی ہے۔
پس منظر: کشیدگی اور حملے کی فضا
ہاک بھارت کا آغاز پہلگام حملے کے بعد ہوا جس میں 26 بھارتی سیاح ہلاک ہوگئے تھے اور بھارت روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی ثبوت کے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا۔
جس پر پاکستان نے اس الزام کو یکسر مسترد کر دیا تھا تاہم بھارت نے اس واقعے کی آڑ میں 7 مئی کی صبح پاکستان پر فضائی حملہ کیا جس کے ردِعمل میں پاکستان نے غیر معمولی فوجی چابک دستی کا مظاہرہ کیا۔
آپریشن روم میں پاک فضائیہ کے سربراہ ہر وقت موجود رہے
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کئی روز سے ایئر آپریشن روم میں موجود تھے اور لمحے لمحے کی نگرانی کر رہے تھے۔
جیسے ہی بھارتی طیاروں کی بڑی تعداد ریڈار پر ظاہر ہوئی پاک فضائیہ کے چیف نے فوری طور پر چینی ساختہ جے-10 سی (Vigorous Dragon) طیارے روانہ کرنے کا حکم دیا اور خاص طور پر رافیل طیاروں کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی۔
چینی میزائل PL-15: گیم چینجر ثابت ہوا
رائٹرز نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ رافیل کی تباہی کی سب سے اہم وجہ بھارتی انٹیلیجنس کی غلطی بنی، جس نے چینی ساختہ PL-15 میزائل کی اصل رینج کا غلط اندازہ لگایا۔
بھارتی پائلٹ یہ سمجھتے رہے کہ وہ پاکستانی میزائلوں کی پہنچ سے باہر ہیں، حالانکہ اصل میں PL-15 کی رینج 200 کلومیٹر یا اس سے زیادہ نکلی۔ اس میزائل کو پاکستانی جے-10 سی طیارے نے فائر کیا، اور یہی وار رافیل کو لے ڈوبا۔
پاکستانی الیکٹرانک وارفیئر؛ بھارت پر کاری وار
پاکستان نے نہ صرف میزائلوں کے ذریعے برتری حاصل کی بلکہ اس نے ایک جدید “کِل چین” (Kill Chain) نظام بھی ترتیب دیا۔
رائٹرز کے بقول چار پاکستانی حکام نے تصدیق کی کہ یہ نیٹ ورک زمین، فضا اور خلا میں موجود سینسرز کو جوڑتا ہے، جس میں پاکستانی ساختہ Data Link-17 اور سویڈن کا ساختہ نگرانی کرنے والا طیارہ بھی شامل تھا۔
اس نظام کے تحت، پاکستانی جے-10 سی طیارے ریڈار بند رکھ کر دشمن کی نظروں سے چھپ کر پرواز کرتے رہے، جب کہ دور پرواز کرتا نگرانی طیارہ انہیں ریئل ٹائم فیڈ دیتا رہا۔
عالمی اثرات: فرانس اور چین کا موازنہ
رافیل طیارے کو گرائے جانے کی خبر کے بعد فرانسیسی کمپنی Dassault کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی۔
See lessمہنگائی اور اخراجات زندگی: پاکستان میں متوسط طبقہ گھریلو اخراجات کیسے پورے کر رہا ہے؟
،دوشمار کے مطابق رواں برس جولائی میں گزشتہ برس کے مقابلے، مہنگائی میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوا.
،دوشمار کے مطابق رواں برس جولائی میں گزشتہ برس کے مقابلے، مہنگائی میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوا.
مہنگائی اور اخراجات زندگی: پاکستان میں متوسط طبقہ گھریلو اخراجات کیسے پورے کر رہا ہے؟
اگست 2022 پاکستان میں مہنگائی کی شکایت تو عوام نے ہر دور حکومت میں کی ہے مگر گزشتہ چند ماہ کے دوران کیا غریب اور کیا متوسط طبقہ، ہر ایک ہی پریشانی میں مبتلا ہے۔ اب بظاہر کھاتے پیتے گھرانے بھی مہنگائی کا رونا روتے دکھائی دیتے ہیں لیکن سفید پوش شہریوں کے لیے یہ ایک بڑی جنگ ہے جو انھیں ہر روز ہیRead more
پاکستان میں مہنگائی کی شکایت تو عوام نے ہر دور حکومت میں کی ہے مگر گزشتہ چند ماہ کے دوران کیا غریب اور کیا متوسط طبقہ، ہر ایک ہی پریشانی میں مبتلا ہے۔
اب بظاہر کھاتے پیتے گھرانے بھی مہنگائی کا رونا روتے دکھائی دیتے ہیں لیکن سفید پوش شہریوں کے لیے یہ ایک بڑی جنگ ہے جو انھیں ہر روز ہی لڑنا پڑتی ہے۔
مسز خالدہ خواجہ راولپنڈی میں رہتی ہیں اور بقول ان کے ’مہنگائی ایک ایسی سرنگ ہے جس کے کسی سرے پر کوئی روشنی نہیں۔‘
مسز خالدہ کا تعلق لوئر مڈل کلاس گھرانے سے ہے اور آج کل ان کا واحد ریلیف ’اپنا مکان‘ اور ’بچوں کی مکمل تعلیم‘ ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ اب جب وہ اپنے بچوں کی شادیوں کا سوچ رہی تھیں تو مہنگائی نے کمر ہی توڑ دی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اب جب وہ اپنے بچوں کی شادیوں کا سوچ رہی تھیں تو مہنگائی نے کمر ہی توڑ دی ہے
ایسے میں ہم کسی اور کی شادی پر جانے سے پہلے کئی بار سوچتے ہیں، اپنے گھر میں شادیاں کرانا تو فی الحال بہت ہی مشکل لگ رہا ہے۔‘
مسز خالدہ کے گھر کے بجٹ کی تفصیلات میں جانے سے پہلے آپ کو کچھ اعدادوشمار کے ذریعے یہ بتا دیں کہ مہنگائی کیوں سب کی جان کو آ رہی ہے۔
اگر ہم گزشتہ برس سے موازنہ کریں تو پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق رواں برس جولائی میں گزشتہ برس کے مقابلے، مہنگائی میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوا
دنیا بھر میں خواتین بڑھتی مہنگائی کا کیسے مقابلہ کر رہی ہیں؟
خواتین سے بات کی جنھوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گھریلو بجٹ کے درمیان ایڈجسٹمنٹ کرنے کے لیے تبدیلیاں کی ہیں
خواتین سے بات کی جنھوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گھریلو بجٹ کے درمیان ایڈجسٹمنٹ کرنے کے لیے تبدیلیاں کی ہیں
دنیا بھر میں خواتین بڑھتی مہنگائی کا کیسے مقابلہ کر رہی ہیں؟
جنوری 2023 دنیا بھر میں کم سے کم اجرت حاصل کرنے متعدد خواتین نے سال 2022 میں روز بروز بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے ایسی بہت سی چیزوں کا استعمال بند کر دیا ہے جو پہلے ان کی زندگی کا لازمی حصہ تھیں۔ ان میں نئے کپڑے، صابن اور ناشتے میں استعمال ہونے والا دلیہ جیسی چیزیں بھی شامل ہیں۔ ہم نے مختلف ممالک کRead more
دنیا بھر میں کم سے کم اجرت حاصل کرنے متعدد خواتین نے سال 2022 میں روز بروز بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے ایسی بہت سی چیزوں کا استعمال بند کر دیا ہے جو پہلے ان کی زندگی کا لازمی حصہ تھیں۔
ان میں نئے کپڑے، صابن اور ناشتے میں استعمال ہونے والا دلیہ جیسی چیزیں بھی شامل ہیں۔
ہم نے مختلف ممالک کی خواتین سے بات کی جنھوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گھریلو بجٹ کے درمیان ایڈجسٹمنٹ کرنے کے لیے تبدیلیاں کی ہیں۔
جن خواتین سے ہم نے بات کی ان میں ایک خاتون ایسی بھی ہیں جنھیں حکومت کی پالیسیوں میں تبدیلی کا فائدہ ملا ہے اور ان کی تنخواہ میں اضافہ ہوا ہے لیکن پھر بھی ان کے لیے اخراجات پورے کرنے میں مشکل ہو رہی ہے
پاکستان میں مہنگائی کے دور میں گوشت نہیں خرید سکتے تو پروٹین کیسے حاصل کریں؟
’دالوں سے پروٹین، سبز پتے والی سبزیوں اور انڈوں سے آئرن پائیں
’دالوں سے پروٹین، سبز پتے والی سبزیوں اور انڈوں سے آئرن پائیں
پاکستان میں مہنگائی کے دور میں گوشت نہیں خرید سکتے تو پروٹین کیسے حاصل کریں؟
فروری 2023 پاکستان میں شادی بیاہ جیسی خوشی کا موقع ہو یا غم سے جُڑی کوئی سوگوار تقریب، مہمانوں کی خاطر مدارت کے لیے عام طور پر گوشت کی ڈشز کو ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ انھیں غذائیت سے بھرپور بھی سمجھا جاتا ہے اور ذائقے کی تو کیا ہی بات کی جائے۔ لیکن پاکستان میں بڑھتی مہنگائی اور مرغی سمیت گوشت کی قیمتRead more
پاکستان میں شادی بیاہ جیسی خوشی کا موقع ہو یا غم سے جُڑی کوئی سوگوار تقریب، مہمانوں کی خاطر مدارت کے لیے عام طور پر گوشت کی ڈشز کو ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ انھیں غذائیت سے بھرپور بھی سمجھا جاتا ہے اور ذائقے کی تو کیا ہی بات کی جائے۔
لیکن پاکستان میں بڑھتی مہنگائی اور مرغی سمیت گوشت کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے بہت سے لوگوں کو گوشت کے متبادل کے بارے میں سوچنے پر ضرور مجبور کر دیا ہے۔
گوشت سے بنی ڈشز کو اس بنا پر فوقیت دی جاتی ہے کہ شاید اس میں وہ غذائیت ہے جو دالوں میں نہیں پائی جاتی اور سبزیوں کو تو پرہیزی کھانا سمجھ کر اکثر لفٹ ہی نہیں کروائی جاتی
جلد اور بالوں کو خوبصورت بنانے والا ریڈ میٹ دل کے لیے کب نقصان دہ ثابت ہوتا ہے؟
مٹن اور بیف کے استعمال سے جلد اور بال اچھے ہو سکتے ہیں.
مٹن اور بیف کے استعمال سے جلد اور بال اچھے ہو سکتے ہیں.
جلد اور بالوں کو خوبصورت بنانے والا ریڈ میٹ دل کے لیے کب نقصان دہ ثابت ہوتا ہے؟
جون 2023 ’عید کے دن کا آغاز کلیجی سے ہوتا ہے اس کے بعد بار بی کیو کی تیاری ہوتی ہے اور یوں پورا ہفتہ یہ تقریبات جاری رہتی ہیں۔۔۔‘ عیدالضحیٰ کے دن اپنے خاص کھانوں کے مینیو اور ہفتہ بھر سے ذیادہ جاری رہنے والی دعوتوں کے حوالے سے ہمیں آگاہ کیا کراچی کی رہائشی زینب کرمانی نے جو نہ صرف خود نت نئے انداز سRead more
’عید کے دن کا آغاز کلیجی سے ہوتا ہے اس کے بعد بار بی کیو کی تیاری ہوتی ہے اور یوں پورا ہفتہ یہ تقریبات جاری رہتی ہیں۔۔۔‘
عیدالضحیٰ کے دن اپنے خاص کھانوں کے مینیو اور ہفتہ بھر سے ذیادہ جاری رہنے والی دعوتوں کے حوالے سے ہمیں آگاہ کیا کراچی کی رہائشی زینب کرمانی نے جو نہ صرف خود نت نئے انداز سے کھانا پکانے میں مہارت رکھتی ہیں بلکہ عید تہوار کے موقع پر مہمان نوازی میں بھی پیش پیش رہتی ہیں۔
بقرہ عید، بڑی عید، نمکین عید یا پھرعید قربان، بہت سے مختلف ناموں سے پہچانے جانے والے مذہبی تہوارعیدالضحیٰ کا انتظار خاص طور پر کھانے پینے کے شوقین افراد کو تقریباً سارا سال رہتا ہے۔
اس دن قربانی کے ریڈ میٹ (سرخ گوشت) سے مختلف ڈشز سے خاطر تواضع کا رواج عام ہے۔
بڑی عید کے اس خاص تہوار کو منانے کی تیاریوں پر پہلے ہم نے بات کی زینب کرمانی سے جو کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں رہتی ہیں
ہماری جب ان سے ان کے گھر پر ملاقات ہوئی تو ان کے یہاں قربانی کے لیے گائے آ چکی تھی۔
یہی نہیں بلکہ قربانی کے فریضے کو ادا کرنے کی اس پیشگی ادائیگی کے ساتھ ساتھ انھوں نے اپنے مہمانوں کی بہترین خاطر داری کے لیے بھی عید سے کئی روز قبل تیاری شروع کر دی تھی، جس کے لیے وہ پہلے ہی تمام مسالے اور دیگر لوازمات لے آئی ہیں۔
زینب کرمانی نے بقرہ عید کے دن کے حوالے سے ہم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے بعد سب سے پہلے کلیجی بنتی ہے اور پھر گوشت کی صفائی کا کام ہوتا ہے۔
’جیسے جیسے گوشت آتا ہے اس کے حصے بنائے جاتے ہیں یعنی نہاری کا گوشت الگ، کبابوں کا الگ، پائے الگ۔ پھر ان حصوں کی صفائی ہوتی ہے
ہت سے گھرانوں میں عیدالاضحیٰ پرقربانی کے گوشت سے بنایا گیا بار بی کیو ضرور بنایا جاتا ہے
زینب ایک شیف بھی ہیں اور اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتی ہیں لہذا ان کے عزیزو اقارب اور دوست احباب ان سے گوشت کی مزیدار ڈشز کی فرمائش کرتے رہتے ہیں اور ان سے بہترین ذائقہ کی توقع بھی رکھتے ہیں۔
’بار بی کیو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ بچے تو اسی وقت ہی فرمائش کرتے ہیں کہ امی گوشت کی میرینیشن کر دیں، رات کو دوستوں کے ساتھ بار بی کیو ہے۔ پھر ون ڈش پارٹیاں ہوتی ہیں۔ یوں سمجھیں کہ یہ سلسلہ تین چار ماہ تک ایسے ہی جاری رہتا ہے
گوشت خوری سے تیزابیت، جوڑوں میں درد اور دیگر طبی مسائل سے کیسے بچا جائے؟
مگر ڈاکٹروں نے کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور یوریک ایسڈ جیسے طبی مسائل کا شکار افراد کو پہلے سے ہی
مگر ڈاکٹروں نے کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور یوریک ایسڈ جیسے طبی مسائل کا شکار افراد کو پہلے سے ہی