Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
انتہائی تباہ کُن حادثوں کے باوجود طیاروں میں موجود بلیک باکس کیسے بچ جاتا ہے؟
یہ واقعی حیرت کی بات لگتی ہے
یہ واقعی حیرت کی بات لگتی ہے
See lessانتہائی تباہ کُن حادثوں کے باوجود طیاروں میں موجود بلیک باکس کیسے بچ جاتا ہے؟
یہ واقعی حیرت کی بات لگتی ہے کہ کسی شدید تباہ کن طیارہ حادثے کے بعد، جب پورا جہاز تباہ ہو جاتا ہے، تو بلیک باکس اکثر محفوظ مل جاتا ہے۔ اس کی اصل وجہ اس کی سخت انجینیئرنگ اور خصوصی ڈیزائن ہوتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ بلیک باکس اتنا مضبوط کیسے بنایا جاتا ہے: بلیک باکس دراصل دو اہم ریکارڈنگ ڈیوائسز پر مRead more
یہ واقعی حیرت کی بات لگتی ہے کہ کسی شدید تباہ کن طیارہ حادثے کے بعد، جب پورا جہاز تباہ ہو جاتا ہے، تو بلیک باکس اکثر محفوظ مل جاتا ہے۔
اس کی اصل وجہ اس کی سخت انجینیئرنگ اور خصوصی ڈیزائن ہوتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ بلیک باکس اتنا مضبوط کیسے بنایا جاتا ہے:
بلیک باکس دراصل دو اہم ریکارڈنگ ڈیوائسز پر مشتمل ہوتا ہے کاکپٹ وائس ریکارڈر جو پائلٹ اور کنٹرولر کی آوازیں محفوظ کرتا ہے اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر جو طیارے کی تکنیکی معلومات کو ریکارڈ کرتا ہے۔ یہ دونوں عام طور پر ایک ہی محفوظ باکس میں ہوتے ہیں۔
بلیک باکس ٹائٹینیم (Titanium) یا اسٹینلیس اسٹیل سے بنایا جاتا ہے جو انتہائی مضبوط اور گرمی برداشت کرنے والی دھات ہے۔
یہ 1100 ڈگری درجہ حرارت کو 60 منٹ تک برداشت کر سکتا ہے۔ آگ میں جلنے والے پلاسٹک، دھاتیں یا کیروسین سے یہ متاثر نہیں ہوتا۔
یہ 3400 گرام (g-force) تک کے جھٹکے برداشت کر سکتا ہے جو کسی حادثے کے دوران لگنے والے شدید دھچکے سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ اگر طیارہ سمندر میں گرتا ہے تو بلیک باکس 6,000 میٹر (20,000 فٹ) گہرائی تک پانی میں دباؤ برداشت کر سکتا ہے۔
اس میں زیرآب مقام کی نشاندہی کرنے والا سسٹم بھی ہوتا ہے جو پانی کے اندر 37.5 kHz پر آواز خارج کرتا ہے تاکہ اسے تلاش کیا جا سکے۔ یہ 30 دن تک سگنل دیتا ہے۔
See less2 ہفتوں تک صرف سبزیاں کھانے کیوجہ سے لڑکی مرتے مرتے بچ گئی
چین کے صوبے ہونان سے تعلق رکھنے والی میئی نامی 16 سالہ لڑکی نے دو ہفتوں تک صرف سبزیاں کھائیں
چین کے صوبے ہونان سے تعلق رکھنے والی میئی نامی 16 سالہ لڑکی نے دو ہفتوں تک صرف سبزیاں کھائیں
See less2 ہفتوں تک صرف سبزیاں کھانے کیوجہ سے لڑکی مرتے مرتے بچ گئی
چین کے صوبے ہونان سے تعلق رکھنے والی میئی نامی 16 سالہ لڑکی نے دو ہفتوں تک صرف سبزیاں کھائیں اور مختلف laxatives استعمال کیے تاکہ وزن کم کیا جاسکے تاہم وہ اس کیوجہ سے موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئی۔ رپورٹس کے مطابق لڑکی کے اس سخت ڈائیٹ روٹین کے نتیجے میں اس کی خون میں پوٹاشیم کی سطح انتہائی کRead more
چین کے صوبے ہونان سے تعلق رکھنے والی میئی نامی 16 سالہ لڑکی نے دو ہفتوں تک صرف سبزیاں کھائیں اور مختلف laxatives استعمال کیے تاکہ وزن کم کیا جاسکے تاہم وہ اس کیوجہ سے موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئی۔
رپورٹس کے مطابق لڑکی کے اس سخت ڈائیٹ روٹین کے نتیجے میں اس کی خون میں پوٹاشیم کی سطح انتہائی کم ہوگئی یعنی hypokalaemia۔ یہ ایک ایسی حالت ہے جو سانس کی ناکامی اور اچانک دل کے دورے کا باعث بن سکتی ہے۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق لڑکی کو 12 گھنٹے طویل ایمرجنسی طبی عمل سے گزارا گیا اور وہ زندگی کی بازی جیت گئی۔ ڈاکٹروں نے اس کی وجہ دو ہفتوں تک صرف سبزیاں اور laxatives استعمال کرنے کو قرار دیا۔
علاج کے دوران ڈاکٹرز نے اس کی پوٹاشیم کی سطح انتہائی خطرناک حد تک نیچے پائی جس کی وجہ سے میئی کو ہائپوکیلیمیا لاحق ہوا۔ دیکھ بھال کے بعد میئی نے مکمل صحت یابی حاصل کی اور اسپتال سے ڈسچارج ہو گئی۔
ڈسچارج کے بعد لڑکی نے وعدہ کیا کہ آئندہ کبھی ایسی خطرناک غذائی پابندی نہیں اپنائے گی۔
یہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انتہائی پابند اور غیر متوازن غذا، خاص طور پر نوجوانوں میں، سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ ڈاکٹرز نے متوازن غذا، مناسب ہائیڈریشن، اور پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں جیسے کیلے، آلو، مرغی وغیرہ کے استعمال کی تاکید کی ہے
See lessقدیم مصری مقبرے سے ملنے والی شے پر پُر اسرار ہاتھ کا نشان کس کا ہے؟
قدیم مصری مٹی سے بنے ماڈل پر یہ پُر اسرار نشان برسوں سے پوشیدہ تھا
قدیم مصری مٹی سے بنے ماڈل پر یہ پُر اسرار نشان برسوں سے پوشیدہ تھا
See lessقدیم مصری مقبرے سے ملنے والی شے پر پُر اسرار ہاتھ کا نشان کس کا ہے؟
قدیم مصری مقبرے سے ملنے والی ایک شے پر موجود عرصے سے پوشیدہ ہاتھ کا پُراسرار نشان بالآخر نظروں میں آگیا۔یہ نایاب اور دلچسپ دریافت اس وقت ہوئی جب اس شے کو عجائب خانے کی نمائش میں پیش کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔ کیمبرج کے فٹزولیم میوزیم کے ایک ایجپٹولوجسٹ (قدیم مصر سے متعلق معلومات کے ماہر) کاRead more
قدیم مصری مقبرے سے ملنے والی ایک شے پر موجود عرصے سے پوشیدہ ہاتھ کا پُراسرار نشان بالآخر نظروں میں آگیا۔یہ نایاب اور دلچسپ دریافت اس وقت ہوئی جب اس شے کو عجائب خانے کی نمائش میں پیش کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔
کیمبرج کے فٹزولیم میوزیم کے ایک ایجپٹولوجسٹ (قدیم مصر سے متعلق معلومات کے ماہر) کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ ہاتھ کا نشان اس کا ہے جس نے یہ چیز بنائی ہے اور اس نے مٹی سے بنے اس ماڈل کو نصب کرنے سے قبل ہاتھ لگایا ہوگا۔
ایک اندازے کے مطابق ہاتھ کا نشان چار ہزار سال پرانا ہے۔
عجائب خانے کی ایک اور سینئر ایجپٹولوجسٹ ہیلن اسٹرڈوک کا کہنا تھا کہ ماہرین نے گیلے رنگ یا ڈیکوریشن میں موجود تابوت میں انگلیوں کے نشانات دیکھے ہیں لیکن مقبرے سے ملنے والی اس شے پر مکمل ہاتھ کا نشان پایا جانا نایاب اور دلچسپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہاتھ کا نشان اس ماڈل کو بنانے والے کا ہے جس نے مٹی سوکھنے سے قبل اس کو چھوا تھا۔
See lessبالوں میں گالف ٹیز پھنسانے کا منفرد ریکارڈ
امریکا کی ایک خاتون نے 45 سالہ انیا بیناش نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر 47 منٹ میں بالوں میں سب سے زیادہ ٹیز لگانے کا ریکارڈ قائم کیا
امریکا کی ایک خاتون نے 45 سالہ انیا بیناش نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر 47 منٹ میں بالوں میں سب سے زیادہ ٹیز لگانے کا ریکارڈ قائم کیا
See lessبالوں میں گالف ٹیز پھنسانے کا منفرد ریکارڈ
امریکا کی ایک خاتون نے بالوں میں 711 گالف ٹی (وہ کیل جس پر گالف کی گیند رکھی جاتی ہے) پھنسا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ انیا بیناش نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر 47 منٹ میں بالوں میں سب سے زیادہ ٹیز لگانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہRead more
امریکا کی ایک خاتون نے بالوں میں 711 گالف ٹی (وہ کیل جس پر گالف کی گیند رکھی جاتی ہے) پھنسا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ انیا بیناش نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر 47 منٹ میں بالوں میں سب سے زیادہ ٹیز لگانے کا ریکارڈ قائم کیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ گینیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں آنے کا ہمیشہ سے خواب دیکھتی تھیں۔ وہ گالف سے متعلقہ کچھ کرنا چاہتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ انہوں نے جوئل اسٹراسر (ایک سیریل ریکارڈ ساز) سے متاثر ہوکر بنایا ہے، جنہوں نے اپنی ڈاڑھی میں مختلف اشیاء پھنسا کر متعدد ریکارڈز بنائے ہیں۔
See lessعامر خان نے ’اہم اعلان‘ کیلئے پریس کانفرنس بلا لی
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک ’خاص اعلان‘ کیلئے پریس کانفرنس رکھی
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک ’خاص اعلان‘ کیلئے پریس کانفرنس رکھی
عامر خان نے ’اہم اعلان‘ کیلئے پریس کانفرنس بلا لی
سوشل میڈیا پر ایک اناؤنسمنٹ نوٹ وائرل ہورہا ہے جوکہ عامر خان پروڈکشنز کی جانب سے 29 جولائی کو ایک اہم اعلان کیلئے پریس کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق ہے یہ نوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے عامر خان کی تیسری شادی کی چہ مگوئیاں شروع کردی ہیں کیونکہ اس سے قبل اس ہی طرح کیRead more
سوشل میڈیا پر ایک اناؤنسمنٹ نوٹ وائرل ہورہا ہے جوکہ عامر خان پروڈکشنز کی جانب سے 29 جولائی کو ایک اہم اعلان کیلئے پریس کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق ہے یہ نوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے عامر خان کی تیسری شادی کی چہ مگوئیاں شروع کردی ہیں کیونکہ اس سے قبل اس ہی طرح کی ایک پریس کانفرنس رکھ کر انہوں نے اپنے گرل فرینڈ گوری سے اپنے قریبی تعلقات اور گزشتہ ایک برس سے ساتھ رہنے کے بارے میں اعلان کیا تھا۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ عامر اپنی شادی کا اعلان کرنے والے ہیں اور وہ اس اعلان کیلئے بےحد پُرجوش ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عامر کا کہنا تھا کہ ‘گوری اور میں ایک سنجیدہ رشتے میں ہیں، دل سے میں اس سے پہلے ہی شادی کر چکا ہوں مگر اب رسمی طور پر شادی کا فیصلہ کرنا باقی ہے‘۔
یاد رہے کہ عامر خان اس سے قبل 2 شادیاں کر چکے ہیں جو ناکام رہیں۔ انکی پہلی بیوی رینا دتہ جن سے ان کے دو بچے اور دوسری بیوی معروف فلمساز کرن راؤ تھیں جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔
See less